مجھے بہت برا لگتا ہے جب پاکستان میچ ہارے اور کرکٹ شائقین دوبارہ فکسرز کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کریں، رمیز راجہ

PCB to make back-up plans ahead of 2022 England tour, says chairman Ramiz Raja

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا شرجیل خان اور محمد عامر کی اسکواڈ میں واپسی کی ڈیمانڈ پر اِن کھلاڑیوں کا نام ظاہر کیے بغیر اِنہیں سنا دیں۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے خلاف میں صرف اکیلا ہی تھا۔ آپ اپنے ملک کو بیچنے والوں کو معاف نہیں کر سکتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فکسنگ کرنا ایسی چیز ہے جسے معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں مایوس ہوتا ہوں جب پاکستان ہار جاتا ہے اور کرکٹ کے شائقین فکسرز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کی گزشتہ ماہ چئیرمین پی سی بی تعیناتی ہوئ جس کے بعد منتخب کیے جانے والے ورلڈکپ اسکواڈ سے شائقین کرکٹ ناراض ہوۓ۔ رمیز راجہ کے آنے کے بعد پاکستان کے کوچز اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگۓ۔

خیال رہے کہ جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کیا تب بھی پاکستان بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ ہی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *