سال ابھی ختم بھی نہیں ہوا اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنا لیے ہیں آپ کو ان سے اور کیا چاہیے؟بابرکا رضوان کے حق میں بیان

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے چند دن قبل ٹیم مینجمنٹ میں اچانک تبدیلی اور ٹیم سلیکشن کے ارد گرد بڑے تنازعات کے بعد پاکستان کو ایک مشکل جنگ کا سامنا ہے۔

میگا ایونٹ سے پہلے پاکستانی کپتان بابراعظم نے اپنی بیٹنگ سٹرائیک ریٹ پر زور دیتے ہوئے اپنی ٹیم کے نقطہ نظر کے بارے میں بتایا۔ ایک انٹرویو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ کے پاس تیز کھیلنے کی صلاحیت ہے تو آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

اگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں میں نے رضوان کے ساتھ ملکر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تو یہ سوچنا میری فطرت میں نہیں ہے کہ مجھے سٹرائیک ریٹ کی قیمت پر لمبی بیٹنگ کرنی چاہیئے تاہم اگر ہم سے میں سے ایک اگر بہترین کھیل رہا ہو تو دوسرا اس کا ساتھ دے گا، سٹرائیک ریٹ اچھا رکھے گا، مثبت رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ کوشش بھی کرے گا کہ اپنی فارم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی ایک ضرور وکٹ پر ٹھہرے۔

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 106 فتوحات کے ساتھ سب سے کامیاب ٹیم ہے تاہم گزشتہ 2 سال سے قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور بابراعظم نے ان کمزوریوں کی نشاندہی کی جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مڈل آرڈر بیٹنگ اور ڈیتھ بولنگ میں جدوجہد کررہے ہیں، ہم نے مختلف کمبی نیشنز آزمائے ہیں اور اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ کونسا کھلاڑی کس نمبر پر ٹیم کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ، بدقسمتی سے ہمارا یہ پلان کامیاب نہیں ہوا لیکن یہ کرکٹ ہے ،اگر آپ کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہیں تو آپ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ وہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *