آئی پی ایل سے بڑا دنیا کا کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہے۔۔ آئی پی ایل کے سامنے اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔۔ سابق بھارتی کرکٹر کا بیان

Not a big loss, it's an absolute hammering' - Sunil Gavaskar after India slips to 10-wicket defeat against Pakistan

ہندوستانی سابق بلے باز اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ جس طرح کی تفریح ​​پیش کرتی ہے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے لاجواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور پھر ہندوستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف خود کو نہیں اٹھا سکا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں جانے کی ان کی امیدیں کم ہوگئی ہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ آئی پی ایل تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں بہترین ٹورنامنٹ ہے اور اس سے بڑا کوئی ایونٹ نہیں ہے۔ لوگوں کو آئی پی ایل سے جو خوشی ملتی ہے وہ ورلڈ کپ سے شائقین کو نہیں ملتی۔

گواسکر نے مزید کہا کہ میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ ہندوستان پہلے دو میچ ہار گیا لیکن اگر آپ کسی سے پوچھیں تو وہ کہے گا کہ آئی پی ایل جس طرح کی تفریح ​​لاتا ہے وہ ورلڈ کپ سے نہیں ملتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک کا سفر مشکل کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *