کیا عمر اکمل اب امریکہ کے لئے کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے؟ بڑی خبر آگئی

Umar Akmal joins US cricket

سابق پاکستانی بلے باز عمر اکمل چند دن قبل پاکستان سے روانہ ہوکر امریکہ چلے گۓ تھے جہاں وہ اب چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی سابق کرکٹر عمر اکمل کی بھرپور کوشش ہے کہ امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے۔ اگر بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ بورڈ باصلاحیت کھلاڑیوں عمر اکمل کو 3 سال لیگ کرکٹ کھلا کر اپنی قومی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ کھلاڑی عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اُن کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکا چلے گئے ہیں اور وہ مزید کرکٹ امریکا میں ہی کھیلیں گے۔

اِس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر اکمل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئ تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمر اکمل امریکا میں جاری لیگ میں صفر پر آؤٹ ہوۓ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *