ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، صہیب مقصود کی جگہ کس کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کا سب سے زیادہ امکان ہے ؟ نام سامنے آ گیا

Sohaib Maqsood ruled out of T20 World Cup

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں تاہم اب ان کے متبادل کے نام پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیب مقصود کمر میں تکلیف کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کے متبادل کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ صہیب مقصود کے متبادل شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات قوی ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے دوران انجری کا شکارہوئے تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ز اور فیزیو نے صہیب کی انجری کا جائزہ لیا ہے اور میڈیکل پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ سے فاسٹ باو¿لر محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شاہنوار دھانی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بلے باز خوش دل شاہ کی جگہ پر بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔خوش دل شاہ کو بطور ریزو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ لے جایا جائے گا۔

ورلڈ کپ سکواڈ میں سابق کپتان محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔ اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلے باز حیدر علی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *