ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا ہیڈ کوچ کون ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

Image

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فوراً بعد پاکستان کرکٹ کے نئے ہیڈ کوچ کو منتخب کرلیا جاۓ گا۔

تاہم ورلڈکپ کے فوراًبعد ہونے والی پاک بنگلادیش سیریز میں پاکستان کرکٹ کے سابق سپنر ثقلین مشتاق عبوری کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق سپنر ثقلین مشتاق کو ہی دورہ بنگلا دیش کے لیے عبوری ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وقت کی کمی کے باعث ثقلین مشتاق ہی بنگلا دیش ٹور پر ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ٹیم کنسلٹنٹس کی مزید تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے بھی کوچز کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقل کوچز کی تقرری کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے مستعفی ہونے پر ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جبکہ میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ کوچ اور ورنن فلینڈر کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *