انڈیا پاکستان میچ کی ٹکٹ ہے آپ کے پاس؟ شاہین آفریدی سے جب مداح نے پوچھا تو انہوں نے کیا کہا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Team management wanted to rest Shaheen Afridi but he refused

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے مداح نے انوکھی فرمائش کر دی ہے۔

رواں ہفتے کی اتوار، 24 اکتوبر کو کرکٹ دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اس میچ کی جہاں پاکستان اور بھارت میں موجود کرکٹ کے شائقین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے وہیں دنیا بھر کے کرکٹ کے متوالوں کو بھی اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

جیسا کہ یہ واضح ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی پاکستان 11 میں شامل ہیں، پاک بھارت میچ سے متعلق ایک مداح کی شاہین آفریدی سے کی گئی فرمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئ۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اسٹڈیم میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ اس دوران وہاں موجود ایک مداح نے پوچھا کہ ’شاہین بھائی پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہیں آپ کے پاس؟

اس فرمائش پر شاہین آفریدی اپنے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جیب میں جھانکتے ہیں اور کہتے ہیں ٹکٹس نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *