رمیز راجہ کی بات سچ ہوگئی۔۔ آپ نمبر 1 ٹیم بن جائیں بڑی ٹیمیں آپ کے ساتھ کھیلنے آئیں گی! کونسی ٹیم پاکستان آرہی ہے جانیے

Pak vs WI: Pakistan defy rampant Pooran to edge West Indies by seven runs

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اپنے پہلے چار لگاتار میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائ حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کا مستقبل روشن دکھائ دینے لگ گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کے بعد دیگر ٹیموں کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ، پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان بورڈ سے رابطہ کیا اور پاکستان سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف سیریز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جاۓ گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے دوران ہی پاکستان کی بنگلادیش سے سیریز شیڈیول ہوگئ ہے۔ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ سے فارغ ہوتے ہی اگلے دن ڈھاکا روانہ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *