ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات بھارت کو ہرا کر کریں گے اس کےبعد نیوزی لینڈ کو بھی ہرائیں گے، حسن علی نے کمر کس لی

Pakistan's Hasan Ali out of England T20 opener - Daily Times

پاکستان کی ٹیم میگا ٹی ٹونٹی ایونٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہی نہیں نیوزی لینڈ کو بھی ہرانا ہے۔ دونوں میچز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ پلان کر کے جائیں گے اور میچز کو آسان نہیں لیں گے۔

کرکٹر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی پاکستان ٹیم کے دونوں میچز بڑے اہم ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کی شہرت تو ہمیشہ ہوتی ہے اب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بھی بہت چرچے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی ہرائیں گے۔ رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے جو ہم کریں گے۔ ہر میچ کا دباؤ ہوتا ہے، ہمارے پاس پروفیشنل ہیں جو دباؤ سے نکلنا جانتے ہیں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سلو پچز ہوتی ہیں اس لیے لو اسکورنگ میچز ہوں گے۔ اگر 170 تک اسکور بن جاتا ہے تو اس دوران میرا رول سادہ سا ہے کہ رنز روکنے اور وکٹیں لینا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے میگا ایونٹ سے پہلے کوچز کی تبدیلی کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورنن فلینڈر سے ملاقات ہوئی ہے اگرچہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی زیادہ نہیں کھیلی لیکن وہ اچھے بولر ہیں۔ میگا ایونٹ سے پہلے تبدیلی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وقار یونس کو ٹیم میں ہونا چاہیئے تھا لیکن مینجمنٹ کی تبدیلی ہمارے ہاتھ میں نہیں یہ بدقسمتی ہے، میں نے وقار یونس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا 24 اکتوبر کو بھارت جبکہ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *