بھارت سے زیادہ غصہ ہمیں نیوزی لینڈ پر ہے وہ ہمیں چھوڑ کر گئے تھے اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، شعیب اختر کا دبنگ بیان آگیا

Hats Off To Him - Shoaib Akhtar Applauds 'Genius' Fawad Alam For His  Commitment Towards Cricket

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سارا فوکس نیوزی لینڈ سے میچ پر ہے، بھارت پر کم فوکس ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں ہمارا اصل غصہ ان پر ہے اس لیے ہم نے انہیں ورلڈکپ میں نہیں چھوڑنا۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہم نہیں بھاگنے دیں گے لیکن اب ہم نے چھوڑنا بھارت کو بھی نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ کوہلی پر بابر اعظم سے زیادہ پریشر ہوگا کیونکہ میچ میں دبئی اسٹیڈیم پورا نیلا ہوگا، براڈ کاسٹرز بھی بھارت کے ہیں۔ لہذا اگر ہم ہار بھی جاتے ہیں تو زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا اصل مسئلہ بھارت کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس اس میچ کو کھونے کے ساتھ ساتھ کھونے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخرے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *