100 بار یہ ویڈیو دیکھ چکا ہوں لیکن ابھی بھی میرا دل نہیں بھرا۔۔ شاہین کی بال پر کے ایل راہول کی وکٹیں اڑنے کی ویڈیو، صہیب مقصود نے بھی تعریف کر دی

Injury scare for Sohaib Maqsood ahead of T20 World Cup

قومی کرکٹر سہیب مقصود نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر جاری ورلڈکپ میں اپنے پسندیدہ موقع کی ویڈیو شئیر کردی۔

قومی کرکٹر نے پاکستان بھارت کے میچ کے دوران شاہین آفریدی کی لوکیش راہول کو آؤٹ کرنے والی ویڈیو کو شئیر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سہیب مقصود نے کہا کہ میں اس شاندار موقع کو سو سے زائد بار دیکھ چکا ہوں اور ابھی تک حیرت میں مبتلا ہوں کہ شاہین آفریدی نے کیا لاجواب وکٹ حاصل کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی پاک بھارت میچ کے ہیرو ہیں۔ اُنہوں نے بھارت کی جلد وکٹیں حاصل کرکے اُن کو کمزور کر دیا جس کے باعث پاکستان میچ جیتا۔

واضح رہے کہ اہیب مقصود پہلے قومی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن انجری کے باعث اُن کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *