پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: 22 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے شعیب ملک آج بھی جوان! لمبا ترین چھکا لگا دیا، ویڈیو دیکھیں

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ اہم مقابلے کے بعد آج پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے ایک ایسا چھکا مار ڈالا جسے دیکھ کر شائقین حیران۔ شعیب ملک نے مشکل وقت میں جب پاکستان کو چند باؤنڈریز کی ضرورت تھی، اُس وقت شعیب ملک نے ایک زوردار اور لمبا چھکا مارا۔

https://twitter.com/i_am_hsn56/status/1453071472843530246?s=20

ان کا ساتھ آصف علی نے دیا اور میچ وننگ اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوایا، مین آف دی میچ ایوراڈ حارث رؤف کو ملا جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی تجربہ کار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *