سرفراز احمد کا بیٹا اپنے والد کی طرح نہیں بلکہ کس پاکستانی کھلاڑی کی طرح بننا چاہتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

Sarfaraz Ahmed Celebrates His Son's Birthday With His Team | Reviewit.pk

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ سرفراز بھی بڑے ہو کر محمد عامر جیسا کرکٹر بننے کا خواہشمند ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ سرفراز کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو باؤلنگ کرواتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک اسپورٹس صحافی نے اس ویڈیو کی مناسبت کو دیکھتے ہوۓ سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ لکھا ہے کہ جب سابق ٹیسٹ کرکٹڑ باسط علی نے سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ سے پوچھا کہ وہ کس کی طرح بننا چاہتے ہیں تو جواب میں عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کی طرح بننا چاہتے ہیں۔

عبداللہ سرفراز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ باسط علی کو باؤلنگ کروا رہے ہیں۔ ننھے عبداللہ کی گیند کو باسط علی بھی نہ کھیل سکے۔

واضح رہے کہ عبداللہ سرفراز اور باسط علی کی اس ویڈیو کو سرفراز احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *