نمیبیا کو میچ ہرانے کے بعد پاکستان کی ٹیم ان سے ملنے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔۔ میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم نے دل بھی جیت لئے

Team Pakistan, Team Namibia, T20 World Cup

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے بعد نمیبیا کو بھی شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں نے نمیبیا کے ڈرسنگ روم کا دورہ کیا۔ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شاداب خان، فخر زمان ، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل تھے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں داخل ہوکر ورلڈکلاس ٹیموں کے ساتھ کھیلنے پر مطارکباد پیش کی اور اُن کی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور اُن سے اچھا خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کی مبارکباد پیش کی اور اُنہیں آئندہ کے لیے گوڈ لک کہا۔

واضح رہے کہ جاری ایونٹ میں پاکستان اور انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *