ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں آرام سے پہنچ جانے کی امید لگائے ویرات کوہلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مزاق بن گئی

Story Image

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی ورلڈکپ سے پہلے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کوہلی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پُر عزم تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کپتان کس قدر ورلڈکپ جیتنے کے لیے پُر عزم تھے لیکن ورلڈکپ میں ناکام رہنے کے بعد اُن کی ویڈیو ایک مزاق بن گئ ہے۔

ہندوستان سمیت پاکستان میں ویرات کوہلی کی اس ویڈیو کا شدید مزاق بنایا جا رہا ہے اور بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے مسلسل دوسری شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔ اس وقت بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *