یہ آؤٹ ہے اس بال پر۔۔ دیکھئے محمد رضوان نے کیسے شاداب خان کو پہلے ہی نمیبیا کے بیٹسمن کا آؤٹ ہونے کا بتا دیا، ویڈیو دیکھیں

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا سے مدِمقابل تھی۔ میچ کے دوران رضوان کی کی جانے والے پیشن گوئ درست ثابت ہوئ۔

وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہونے والے قومی وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاداب سے بولا کہ اس گیند پر آؤٹ ہے جس کے بعد نمیبیا کا سیٹ بلے باز آؤٹ ہوگیا۔ میچ کے دوران اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا جواب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح پاکستان نے 45 عنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

میچ کے دوران شاداب خان اپنے چوتھے اوور کی آخری گیند کروانے جارہے تھے جب محمد رضوان نے بولا کہ اس گیند پر آؤٹ ہے۔ شاداب خان نے گیند کروائ تو بلے باز واقع ہی آؤٹ ہوگیا۔

تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا لر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ شائقین نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد انتہائ حیرانی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *