حسن علی کی پھرتی دیکھیں، بجلی کی رفتار سے تھرو پھینک کر کین ولیمسن کو رن آؤٹ کر دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ اہم مقابلے کے بعد آج پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی جو پہلے اوور میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، اُنہوں مے اپنے دوسرے اوور کے آغاز میں ہی زبردست گیند بازی اور فیلڈنگ کے ذریعے کیوی کپتان کین ولیمسن کو چلتا کیا۔

کین ولیمسن جو مسلسل مشکلات کا شکار تھے، حسن علی نے اُنہیں بجلی کی رفتار سے فوراً رن آؤٹ کر دیا۔ کین ولیمسن 26 گیندوں پر محض 25 رنز بناسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *