میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ‘مائی نیم از لکھن’ پر ڈانس! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ویرات کوہلی کے ’مائی نیم از لکھن‘ پر 5 سالہ پرانے ڈانس کے چرچے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان سے میچ کے دوران ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈانس کرتے دکھائ دیے۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تو شائقین کرکٹ ویرات کوہلی کے ان ڈانس اسٹیپس کا موازنہ 5 سال قبل میچ کے دوران ہی کیے گئے ایک ڈانس اسٹیپس سے کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس انہیں ’مائی نیم از لکھن‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا تو 2016 کے ورلڈکپ میں ویرات کو فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے گانے ’گلاں گوڑیاں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ویرات کی حالیہ ڈانس ویڈیو دیکھ کر پُرانی ویڈیو بھی ساتھ شیئر کرنے لگے ہیں اور اُن کی اِن ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شدید پسند کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *