نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو دھول چٹانے والے ہیرو حارث رؤف کی کہانی! کیسے ایک ویلڈنگ کرنے والے کا بیٹا اتنا بڑا فاسٹ بولر بن گیا، ویڈیو دیکھیں

Pakistan will create trouble for England through bowling partnerships: Haris  Rauf

بھارت کے خلاف اچھی گیندبازی کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو دھول چٹانے والے حارث رؤف کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شدید محنت کر کے اپنے گھر والوں کا سہارا بننے والے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے والد عبد الرؤف ویلڈنگ کا کام کرتے تھے۔ کراۓکے مکان میں رہنے والے عبد الرؤف اپنی فیملی کے لیے ویلڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسی بھی چلایا کرتے تھے۔

اُنہوں نے اپنی ساری زندگی اپنے بچوں کی تعلیم اور اُن کو قابل بنانے میں لگادی۔ حارث رؤف اُن میں سے ایک ہیں۔ حارث رؤف اپنے تیز رفتار کی بدولت لاہور قلندر میں سلیکٹ ہوۓ جس کے بعد پاکستانی ٹیم میں اُن کا سفر جاری ہوگیا۔

حارث رؤف کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ الحمداللہ پہلے بھی زندگی اچھی گزری ہے اور اب جب حارث نے کافی نام کما لیا ہے تب بھی الحمداللہ اچھی زندگی بسر ہورہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز حارث نے چار وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی فیملی سمیت لاہور قلندر کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے حارث آج اس مقام پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *