ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: حیدر علی بھی سپریم فارم میں! نیٹ پریکٹس میں لمبے لمبے چھکے! ویڈیو دیکھیں

Peshawar Zalmi's Haider Ali and Asif suspended before PSL final | Cricket -  Hindustan Times

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران زبردست پرفارم کرکے قومی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت اختیار کرنے والے حیدر علی کے پریکٹس کے دوران زبردست چھکے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں پاکستان کی جانب سے پہلے چار میچز میں بینچ پر بیٹھنے والے حیدر علی نے پریکٹس کر دوران اپنی موجودگی کا احساس دلوایا ہے۔

نیٹس میں پریکٹس کے دوران حیدر علی نے پاکستانی سپنرز عثمان قادر سمیت محمد حفیظ اور عماد وسیم کی خوب دھلائ کی اور اُنہیں اونچی اونچی شارٹس لگائیں۔ حیدر علی نے قومی ٹیم کو احساس دلوایا کہ وہ آصف علی کی طرح جارحانہ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یوٹیوب پر وائرل ہونے والی حیدر علی کی پریکٹس کے دوران لگاۓ جانے والی شارٹس کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ نے نہایت پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سپر 12 مرحلے میں اپنے پہلے چار میچز میں چار لگاتار فتوحات حاصل کیں جس کے بعد پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائ حاصل کرلی ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ سکاٹ لینڈ کے خلاف 7 نومبر کو کھیلے جانے والے میچ میں حیدر علی کو موقع دیا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *