بابر اعظم کی پاک بھارت میچ سے پہلے گراؤنڈ میں نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل وائرل

پاک بھارت میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی طرف سے تیاریاں مکمل ہو گئ ہیں۔ میچ کل شام دوبیئ سٹیڈیم میں کھیلا جاۓ گا۔

آج میچ سے ایک روز قبل پاکستانی ٹیم پریکٹس میں مصروف تھی تاہم پاکستانی کپتان بابر اعظم کو نماز پڑھتے پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئ ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نماز پڑھنے میں مصروف ہیں اور یہی اُن کی کامیابی کا راز بھی ہے۔

واضح رہے کل بھارت کے خلاف میچ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئ ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کے نام بھی بتاۓ جا چکے ہیں جن میں سے کل 11 کھلاڑی میچ کھیلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *