پاکستان کو بابر اعظم جیسا ایک اور ورلڈ کلاس کھلاڑی مل گیا! سال بھر بینچ گرم کرنے والے عبداللہ شفیق کا ٹیلنٹ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

WATCH: Abdullah Shafique delighted on making his T20I debut

کافی عرصہ سے پاکستان اسکواڈ کا حصہ رہنے والے عبداللہ شفیق کو جب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کھیلنے کا موقع ملا تو اُنہوں نے اپنی کلاس کی بدولت سب کو حیران کر دیا۔

اوپنر کی حیثیت سے بیٹنگ کرنے والے عبداللہ شفیق جو گزشتہ ایک سال سے قومی ٹیم کے ساتھ دورے کرتے رہے ہیں لیکن چونکہ پاکستان کے اوپننگ پارٹنرز اچھا کھیل پیش کرتے رہے اس لیے اُنہیں ٹیم میں شامل کرنے کا موقع نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق کو نیشنل کپ میں بلوچستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا جس کے بعد عبداللہ شفیق نے شائقین کو حیران کردیا۔ شائقین کرکٹ کا خیال ہے کہ اگر عبداللہ شفیق کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ مستقبل میں بابر اعظم کے مقابلے کے بلے باز بن سکتے ہیں۔

اگر عبداللہ شفیق کی گزشتہ پرفارمنس پر بات کی جاۓ تو بلوچستان کی طرف سے گزشتہ تین میچز کھیلتے ہوۓ عبداللہ شفیق نے بہت اہم رنز سکور کیے۔پہلے میچ میں اُنہوں نے 42 گیندوں پر 60، دوسرے میچ میں 44 گیندوں پر 73 جبکہ تیسرے میچ میں 28 گیندوں پر اہم 44 رنز بناۓ۔

اس سے قبل عبداللہ شفیق گزشتہ کئ عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کلاس شائقین کو دکھا چکے ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم میں اِس وقت عبداللہ ہی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو بھرپور فارم میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اُن کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ منفرد شارٹس کھیلنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم بھی عبداللہ شفیق کی تعریف کئ بار کرچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں، ان کی پرفارمنس میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے، اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ کو چانس نہیں مل رہا۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *