جب میرا اور احمد شہزاد کا جھگڑا ہوا تو سرفراز نے جا کر معین بھائی کو کہا ان دونوں کو نکال دو۔۔وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں جھگڑے کی حقیقت ٹی وی پربتا دی

5 Embarrassing moments in PSL history

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 2016 میں ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں احمد شہزاد کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بعد کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سپورٹس پر ہونے والے پروگرام میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی موجودگی میں ساری حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ جب پی ایس ایل میں میرا احمد شہزاد کے ساتھ تنازعہ پیش ہوا تو ریفری نے معاملہ ختم کروایا لیکن تب سرفراز احمد نے ایک عجیب حرکت کی۔سرفراز احمد معین بھائ جو کوئٹہ کے کوچ بھی تھے اُن کے پاس گۓ اور اُنہیں بولا کہ دونوں کو بین کروا دو۔

سرفراز احمد نے مزید تفصیل بتاتے ہوۓ معین بھائ سے بولا کہ احمد کی ہمیں ضرورت نہیں لیکن اگر وہاب ریاض کو بین کروا دیا گیا تو پشاور زلمی کو شدید نقصان پہنچے گا اور ہم فائنل میں مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کی ویڈیو تیزی سے وائرل کورہی ہے جس پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین مختلف ردِعمل دکھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *