پی ایس ایل میں احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے درمیان ہونے والی لڑائی کی صلح کیسے ہوئی؟ احمد شہزاد نے وہاب کے والد کے پاس جاکر کیا کہا؟ جانیے

Players of the same country who had a fight

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 2016 میں ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں احمد شہزاد کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بعد کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سپورٹس پر ہونے والے پروگرام میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی موجودگی میں ساری حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ اُس میچ میں میرے ابو، امی اور بہن بھائ بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ مجھے احمد شہزاد کے بارے ایک چیز بہت اچھی لگی کہ میرے والد کو تب کینسر تھا، احمد میرے والد کے پاس آۓ اور زمین پر بیٹھ گۓ۔ چونکہ میرے والد صوفہ پر بیٹھے تھے اس لیے احمد آکر زمین پر بیٹھے اور میرے ابو کا حال احوال پوچھا۔

وہاب نے بتایا کہ میں بھی تب وہاں ہی موجود تھا۔ احمد نے 30-40 منٹ میرے گھر والوں سے باتیں کیں۔ ہماری تب بول چال نہیں ہوئ۔

وہاب ریاض نے مزید بتایا کہ میری بول چال احمد سے بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران ہوئ جب میں احمد کو نیٹ میں بولنگ کروا رہا تھا۔ اُس کے بعد ہماری بول چال شروع ہوئ تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *