ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بابر اعظم کی وارم اپ میچ میں بہترین بیٹنگ دیکھ کر بھارتی کرکٹرزبھی بابر کی تعریف کرنے لگے

Babar Azam usurps Virat Kohli as No 1 in ODI batting rankings ending India  captain's three-year reign | Cricket News | Sky Sports

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آغاز کے بعد 18 اکتوبر سے وارم اپ میچز بھی شروع ہوۓ جس میں کل پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کلاسک بلے باز بابر اعظم نے پھر اپنی بھرپور پرفارمنس سے نا صرف نصف سنچری بنائ بلکہ ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کیا۔ بابر اعظم نے اوپننگ کرتے ہوۓ 122 کے اسٹرائیک ریٹ سے 41 گیندوں پر 50 رنز بناۓ۔

چونکہ میچ لو سکورنگ تھا اس لیے بابر اعظم نے زیادہ جلد بازی دکھانے کی بجاۓ تحمل مجازی سے کام لیا اور ٹیم کو فتح کے نزدیک پہنچایا۔

بابر اعظم کی اس اننگ کے بھارتی سابق کرکٹرز نے تعریفوں کے پُل باندھنے شروع کردیے۔ بھارتی سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ بابر ارظم گیند کو بہت خوبصورتی سے ٹائم کرتے ہیں اور یہی اُن کی مضبوطی ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی مشہور صحافی اکاش چوپڑہ کا نے بھی بابر اعظم کی بلے بازی کی تعریف کردی۔ اُنہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ بابر اعظم کو بریلینٹ بابر کہہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ کل جنوبی افریکا سے کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *