میں پی ایس ایل کے لئے پاکستان گیا تھا تو میں نے وہاں کرکٹ کے لئے جو جذبہ دیکھا، مجھے لگتا ہے آج پاکستان بھارت کو شکست دے گا، ویون رچرڈز

Didn't mind if I died while batting: Viv Richards on not using helmets |  Cricket News - Times of India

ویرات کوہلی اور بابر اعظم پہلی بار بطور کپتان آمنے سامنے ہوں گے جب آج 24 اکتوبر کو انڈیا 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایک شاندار آغاز میں پاکستان سے ملے گا۔

ایسے میں دیگر سابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے دونوں ٹیموں کا موازنہ کرتے ہوۓ فیورٹ ٹیم کا بتایا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان کی ہمایت کی لیکن بعض کھلاڑیوں نے بھارتیوں کو فیورٹ قرار دیا۔

سابق لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز وو رچرڈز نے پاک بھارت میچ کے لیے پاکستانیوں کی ہمایت کردی۔ اُن کا خیال ہے کہ آج بھارت پاکستان کے سامنے زیر ہوجاۓ گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل اور دیگر مواقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوۓ مشاہدہ کیا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ میں جوش و ولولہ پایا جاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان آج بھارت سے جیت جاۓ گا۔

واضح رہے کہ آئ سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کا مقابلہ 12 بار بھارت سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں بھارت نے سبھی میچز میں جیت حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *