پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی بابر اور رضوان کو مبارکباد! ہنستے ہنستے رضوان کو گلے سے لگا لیا، پاکستانیوں کے دل بھی جیت لئے

وہ لمحہ آ پہنچا جس کا انتظار ہر ایک پاکستانی کو تھا۔ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شاندار شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نوجوان ٹیم نے بھارت کو ورلڈکپ میں پہلی دفعہ شکست دے کر بھارت کا کئ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے بھارت کو اہم موقع پر بڑے ایونٹ پر 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہو گئ ہیں جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مبارکباد پیش کررہے ہیں اور اُن سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ دکھائ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی دیکھنے کو ملی ہے جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو گلے ملتے ہوۓ دکھائ دے رہے ہیں۔بھارتی کپتان کے اس عمل کو دنیاۓ کرکٹ کے شائقین نے پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو پہلی مرتبہ آئ سی سی ورلڈکپ ایونٹ میں شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *