ہم نے بیٹنگ اور بولنگ میں کوئی بہادری نہیں دکھائی اس لئے نیوزی لینڈ سے ہار گئے، ویرات کوہلی

Story Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل دوسری ناکامی کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی شکست کی اصل وجہ بتا دی۔

پاکستان سے دس وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم سے آٹھ وکٹوں سے میچ ہار گئ ہے۔ بھارت کی مسلسل دوسری شکست کے بعد جہاں کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی جارہی ہے وہیں بھارتی کپتان نے ہارنے کی بڑی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش نہیں کر سکی جس کی وجہ سے ہمیں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چونکہ ہمارے بلے باز جارخانہ کھیل کھیلنے کی جانب گۓ جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی جلد اپنی وکٹیں کھوتے رہے اور ٹیم ایک اچھا ٹوٹل سیٹ نہیں کر پائ۔

ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بولرز اپنی قابلیت کے مطابق گیند بازی نہیں کررہے۔ گیند بازوں کو جس طرح جلد وکٹیں حاصل کرنی چاہیے تھیں وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ایک اور ناکامی ہمارا مقدر بنی ہے۔

واضح رہے مسلسل دوسری شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *