نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اُن کی فیملی کو دھمکیاں ملنے لگیں

Image

پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارتی کپتان کو دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلے میچ میں دس وکٹوں سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم سے آٹھ وکٹوں سے ہار گئ۔

بھارت کی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری ناکامی کے بعد بھارتی عوام نے اپنی تنقیدوں کا رُخ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب کرلیا ہے۔ ویرات کوہلی کو مسلسل دو میچز ہارنے لر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کہتان ویرات کوہلی اور اُن کی فیملی کو دیگر دھمکی امیز الفاظ بھی موصول ہورہے ہیں جس کے بعد کوہلی کی فیملی اس وقت غیر محفوظ ہے۔

اس سے قبل بھارتی عوام کی تنقید کا رُخ محمد شامی کی طرف تھا تاہم اب بھارت دوسرا میچ بھی ہار گیا ہے جس پر شائقین نے ویرات کوہلی کو بُرا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مسلسل دوسری ہار کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *