ٹاس کے دوران ویرات کوہلی نے افغانستان کے کپتان سے کیا کہا؟ بھارت بمقابلہ افغانستان میچ فکسڈ؟ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

India vs Afghanistan Live Cricket Score, T20 World Cup 2021: Kohli's IND play Nabi's AFG in must-win game; Toss at 7 PM | Hindustan Times

جاری ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میچ جس میں آج بھارت اور افغانستان کا مقابلہ جاری ہے، میچ میں بھارت کی مضبوط پوزیشن ہے۔ افغانستان ٹیم کی باڈی لینگویج ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں چند غلطیاں اور تبدیلیاں دیکھ کر سوشل میڈیا پر میچ فکس کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اس وقت بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسنگ کا ٹرینڈ نمبر ون بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ثبوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا استعمال کررہے ہیں اور چند ویڈیوز بھی لگائ جارہی ہیں جن میں میچ فکسنگ کے شک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جس میں واضح طور پر سنائ دے رہا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس جیتنے والے محمد نبی کو پہلے بولنگ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کپتان ٹاس کے لیے کریز پر پہنچے۔ محمد نبی نے ٹاس جیت کر ویرات کوہلی سے ہاتھ ملایا تو ویرات کوہلی نے محمد نبی کو پہلے بولنگ کرنے کا بولا جس کے فوراً بعد محمد نبی نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرکے 210 رنز بناچکی ہے جواب میں افغانستان مشکلات کا شکار ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *