پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے شاندار جگہ ہے اگر موقع ملا تودوبارہ پاکستان آؤں گا۔۔ انگلش فاسٹ بولر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

I am really hungry to do well in PSL' - Tymal Mills - ARYSports.tv

انگلش فاسٹ باؤلر ٹائمل ملز جو کہ پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آ چکے ہیں ،اُنہوں نے پاکستان کو خوشگوار ملک قرار دیتے ہوۓ دوبارہ پاکستان آنے کے خواہش ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق انگلش فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دورہ پاکستان کا موقع ملا تو میں ضرور وہاں جانا پسند کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستان میں کئی مرتبہ جا چکا ہوں۔ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین ملک ہے۔

29 سالہ ٹائمل ملز کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین بہت اچھے ہیں، پاکستانی شائقین کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں اور وہاں بہت اعلی کوالٹی کی کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے متعلق ٹائمل ملز کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق میں زیادہ بات نہیں کرسکتا کیونکہ یہ میرے لیول سے اوپر کی باتیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 17 ستمبر سے ون ڈے سیریز راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی جو نیوزی لینڈ کے اچانک انکار اور واپس جانے کے فیصلے کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی جب کہ 20 ستمبر کو انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے معاملے پر 9 روز بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس پورے ٹور کے لیے پاکستان جائیں گے اور آئندہ سال انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *