زخمی کرکٹر بسمہ امجد کا علاج میرے بیٹے کی ورلڈ کپ میں ملی میچ فیس سے کرایا جائے، کپتان بابر اعظم کے والد نے پی سی بی کو کہہ دیا

Woman cricketer Bisma Amjad (left) and Pakistan skipper Babar Azam (centre) and his father, Azam Siddique. — Geo Urdu

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد محمد اعظم نے ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک بڑی اپیل کردی۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا کہ وہ بغیر کسی تمہید کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کردیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابر اعظم کی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ہو اور وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بسمہ امجد ایک پاکستانی کرکٹر ہیں اور وہ پورے پاکستان کو رپریزنٹ کر رہی ہیں۔ اس لیے اُن کی مدد کرنا اور اُن کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بسمہ امجد کو ٹریننگ کیمپ کے دوران سر پر گیند لگا تھا جس کے باعث ہسپتال میں قریباً پچاس ہزار کا بِل بن گیا تھا جو ابھی تک پی سی بی کے ذمہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *