امپائر کیا سو رہے تھے؟ کے ایل راہول نو بال پر آؤٹ ہوئے؟ بھارتی شائقین کے آئی سی سی سے سوال

Image

ہندوستانی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کی ناکامی ثابت ہوئی۔ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے ایک ڈیلیوری کی جس پر کے ایل راہول بولڈ ہوگۓ۔

آفریدی نے ایک ڈلیوری پھینکی جو آف سٹمپ پر پچ کی اور اِن سونگ ہو کر راہول کی طرف آگئی، گیند بیٹ اور پیڈ کے درمیان کے فاصلے سے گزری اور راہل کے سٹمپ کو جا لگی۔ 29 سالہ کھلاڑی صرف 3 رنز بنا کر روانہ ہوا۔

لیکن پھر ، کہانی میں ایک موڑ آیا، اور اس موڑ نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے۔ بظاہر ، آفریدی نے حد سے تجاوز کر لیا تھا ، اور ڈیلوری جس نے کے ایل راہل کو آؤٹ کیا وہ دراصل نو بال ہے۔ تاہم ، تھرڈ امپائر اس کو نوٹس کرنے میں ناکام رہا ، اور ٹویٹر اس سے خوش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شاہین کو تین ٹاپ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *