جتنے چھکے ٹورنامنٹ میں پوری بھارتی ٹیم نے بھی نہیں مارے اتنے چھکے آصف علی نے صرف 2 میچز میں مار دیے

Aur koi hukam Pakistan?': Asif Ali after match-winning performance against Afghanistan

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل تمام سابق کھلاڑیوں کی ورلڈکپ کے کیے فیورٹ ٹیم بھارت اب ایونٹ سے تقریباً باہر ہوچُکی ہے۔

جاری ورلڈکپ میں پاکستان سے بدترین شکست کے بعد بھارت کو نیوزی لینڈ کی ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد بھارتی پرفارمنس کے بارے میں سوالات اُٹھاۓ جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے دو میچز میں جتنے چھکے لگاۓ ہیں اُس سے زیادہ پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے دو میچز میں لگا دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی ہرفارمنس کو کے کر کافی مسائل جنم کے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم اب تک ایونٹ میں 40 اوور بلے بازی کرچکا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ان دو میچز میں 240 گیندیں کھیلتے ہوۓ صرف 6 چھکے لگاۓ ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو دو میچز میں بلے بازی کرنے کا موقع ملا ہے جہاں اُنہوں نے صرف 19 گیندیں کھیلتے ہوۓ بھارتی ٹیم سے زیادہ 7 چھکے لگاۓ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *