پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ورلڈ کپ کے لئے کب متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

قومی اسکواڈ میگا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے 15 اکتوبر کو لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئ سی سی )کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو لاہور سے امارات روانہ ہوگی۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 13 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تمام کھلاڑی لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کے لیے خود کو قرنطینہ کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ کے بعد ایک سے دوسرے سیکیور ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے سپورٹ سٹاف میں شامل ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جب کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو پی سی بی کی طرف سے اجازت دے دی گئ ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو ورلڈکپ کیلے لیے اگر ساتھ لے جانا چاہیں تو لے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی قومی ورلڈکپ اسکواڈ میں چند تبدیلیوں کے لیے خواہشمند ہے۔ آئ سی سی کی جانب سے اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 10 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اُمید ہے ایک دو دن تک نئے اسکواڈ کا اعلان پی سی بی کی طرف سے کردیا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *