پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد کس ملک کا دورہ کرے گی؟ نام سامنے آ گیا

PAK vs NAM Match Prediction - Who will win today's cricket match?

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے فوراً بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے دن کمرشل فلائٹ سے دبئی سے ڈھاکا کی طرف روانہ ہوگی۔

مقامی اخبار کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے سیمی فائنل کھیلنے کی صورت میں پاکستان ٹیم اب وطن واپس نہیں آئے گی۔ ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی ہی ڈھاکا جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پہلے تین ٹی ٹوئنٹی 19،20،22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے گی۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ ڈھاکا اور چٹاگانگ میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک نہیں ہوں گے۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ سیریز میں واپس آئیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ سات نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *