پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹریننگ شروع کر دی! ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Image

ایک روزہ قرنطینہ کے بعد پاکستان ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آئ سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جانب پرواز کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن میں شریک ہے اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنون فیلنڈر نے باؤلرز کے ساتھ خصوصی سیشن کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز بھی کی ہیں جب کہ نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا۔

قومی اسکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا جبکہ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای کے لیے روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہورہا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت جبکہ دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *