ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑی! جیسے پاکستان نمیبیا کے ڈریسنگ روم گئی ویسی ہی بھارتی ٹیم سکاٹلینڈ کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد سوشل میڈ یا پر مثبت مناظر دکھانے کے چکر میں بھارتی ٹیم پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑی ۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا سے جیت کے بعد پاکستانی ٹیم ان کے کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے گئی تھی جہاں پاکستانی کھلاڑی نمیبیا کے کھلاڑیوں سے گھل مل گئے تھے اور انہیں اچھا کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملاقات کی تاکہ سوشل میڈ یا پر مثبت مناظر دکھائے جا سکیں۔

بھارتی کھلاڑیوں نے سکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل ہونے کی مبارکباد دی اور اُنہیں ورلڈکلاس ٹیموں کے خلاف کھیلنے پر سراہا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بذاتِ خود تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کی اور اُنہیں آئندہ کے لیے گُڈ لک کہا۔

واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم سپر 12 مرحلے میں ابھی تک ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تاہم سکاٹ لینڈ کا اس ایونٹ میں ایک میچ باقی ہے جو پاکستان کے خلاف 7 نومبر کو کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *