ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے پہلے ویرات کوہلی گھبرا گئے؟

Image

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انکی شرٹ کے اوپر ’’رانگ ‘‘ لکھا ہے اور کوہلی اس رانگ کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویرات کوہلی گھبرا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ویرات کوہلی نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرہ کیا ۔

ویرات کوہلی نے تصویر کا کیپشن دیا جس میں لکھا تھا کہ لوگو اتوار کو ایک بڑا میچ ہونے جارہا ہے کیا آپ گھبرا رہے ہیں؟‘‘ ویرات کوہلی نے تصویر میں شرٹ پہنی ہوئی ہے اس کے اوپر’’رانگ ‘‘ لکھا ہے اور ویرات کوہلی اس رانگ کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

دراصل انہوں نے جو شرٹ پہن رکھی ہے وہ ان کے اپنے برانڈ کی ہے جس کا نام ’’رانگ ‘‘ہے اور کوہلی اس کی طرف اشارہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دوبیئ میں کھلیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *