پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن اپ گھبرا گئی! نہ روہت چلے نہ راہول نہ کوہلی، نیوزی لینڈ نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

Image

پاکستان کے خلاف بدترین شکست کے بعد بھارت کی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی پہلے بلے بازی جاری ہے جہاں بھارت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ بھارت کا ٹاپ آرڈر آج پھر ناکام رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف خراب پرفارمنس دکھانے والا بھارتی ٹاپ آرڈر آج کیویز کے سامنے بھی ڈھیر ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے ٹاپ آرڈر میں آج ایک تبدیلی کی گئ جہاں سوریا کمار یادھو کی جگہ اشان کشان کو کھلایا گیا لیکن وہ بھی ناکام رہے۔ اُن کے علاوہ اوپنر کے ایل راہول سمیت روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی بھی بھارت کے لیے کچھ خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکا۔

اس کے علاوہ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز بھی بھارتی ٹیم کو مشکل میں سہارا نہ دے سکے۔ بھارتی جارحانہ مزاج وکٹ کیپر بلے باز رشب پینٹ بھی کچھ خاص پرفارمنس نہ دکھا سکے اور ایڈم ملن کی گیند پر بولڈ ہوگۓ۔

واضح رہے کہ اگر بھارت آج نیوزی لینڈ سے میچ ہار جاتا ہے تو بھارت کا سیمی فائنل تک کا سفر مشکل ہو جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *