ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ایشان کشن اور کے ایل راہول کی دھماکے دار بیٹنگ! بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو بڑی آسانی سے شکست دے دی

Image

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ آج تین وارم اپ میچز کھیلے گۓ۔ تیسرے وارم اپ میچ میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا جس کا نتیجہ آگیا۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جوس بٹلر (کپتان) ، جیسن رائے ، ڈیوڈ مالان ، جونی بیئرسٹو ، لیام لیونگ اسٹون ، معین علی ، کرس ووکس ، ڈیوڈ ولی ، کرس جورڈن ، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل تھے۔

دوسری جانب بھارت کی ٹیم میں کے ایل راہول ، ایشان کشن ، ویرات کوہلی (کپتان)، رشبھ پنت ، سوریا کمار یادو ، ہاردک پانڈیا ، رویندرا جدیجا ، شاردول ٹھاکر ، روی چندرن اشون ، بھونیشور کمار ، محمد شامی ، جسپریت بمراہ اور راہول چہار شامل تھے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناۓ۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بئیرسٹو 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

189 کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے اوپنرز نے زبردست آغاز کیا۔ کے ایل راہول اور اشان کشان نے زبردست اوپننگ شراکت داری قائم کی۔ کے ایل راہول 24 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ جبکہ اشان کشان نے ناٹ آؤٹ 70 رنز بناۓ جس کے بعد وہ ریٹایرڈ ہرٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

بھارت نے ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر پورا کرلیا اور اسی طرح انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں برتری حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت کا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے ساتھ شیڈیول ہے جبکہ بھارت ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *