ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: بھارت پاکستان سے مقابلے کے لیے تیار! انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا کو بھی میں شکست دے دی

ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں 18 اکتوبر سے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہوا جو آج ختم ہورہا ہے۔

آئ سی سی کی جانب سے ٹاپ 8 ٹیموں کو دو دو وارم اپ میچز دیے گۓ تھے۔ ایونٹ کی بڑی ٹیم سمجھے جانے والی بھارت کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سے پریکٹس میچ کراۓ گۓ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ایونٹ میں پاکستان سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار ہے۔ بھارت نے اپنے دونوں وارم اپ میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

18 اکتوبر کو بھارت کا پہلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جہاں بھارت نے انگلینڈ کو بڑے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ آج بھارت کا موابلہ آسٹریلیا سے شیڈیول تھا جس میں بھارت نے اپنی جیت کو برقرار رکھتے ہوۓ آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو ہونے جارہا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اس وقت بھرپور پرفارمنس دکھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھی اپنا پہلا وارم اپ میچ دفاعی چیمئنز ویسٹ انڈیز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریکا سے جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *