پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر طارق سعید ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی کمنٹری پینل میں شامل ہو گئے

Tariq Saeed on Twitter: "With hall of fame at Sharjah stadium the place  where it all began back in 1989 ! http://t.co/18oQyi7bju"

پاکستان کے معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید کو بھارتی براڈ کاسٹر سٹار سپورٹس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے کمنٹری پینل میں شامل کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق طارق سعید 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی براڈ کاسٹرز کی جانب سے اردو اور ہندی میں رواں تبصرہ کریں گے۔ ان کے ساتھ کمنٹری پینل میں سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن، سابق فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان اور سابق اوپنر آکاش چوپڑا بھی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے طارق سعید مختلف پاکستانی چینلز کے لیے کمنٹری کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان دنوں وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ ان سے پہلے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، شعیب اختر، انضمام الحق اور ہارون رشید بھی بھارتی چینلز کے لیے کمنٹری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جہاں ایونٹ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *