بنگلا دیش ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا۔۔ شاندار کم بیک کر کے عمان کو شکست دے دی

Image

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد 17 اکتوبر سے ہوا جہاں 8 ٹیموں کے درمیان سپر 12 کے لیے کوالیفائیر راؤنڈ کھیلا جارہا ہے۔

اِن 8 ٹیموں کے بھی مزید دو گروپ بناۓ گۓ ہیں۔ آج گروپ اے میں شامل بنگلادیش کا مقابلہ عمان کے ساتھ شیڈیول تھا جس میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں صرف 153 رنز بناۓ اور آل آؤٹ ہوگئ۔ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 42 رنز بناۓ۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں محض 127 رنز ہی بناسکی۔ عمان کی جانب سے جتندر سنگھ نے سب سے زیادہ 40 رنز بناۓ۔ بنگلادیش کی طرف سے مستفیز الرحمان نے 4 جبکہ شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شکیب الحسن کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اپنے تین میچوں میں سے دو میچ کھیل چکی ہے جبکہ دو میچوں میں سے ابھی تک ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔ بنگلادیش کو اگر سپر 12 کے لیے کوالیفاۓ کرنا ہے تو اپنا آخری میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *