قومی ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوا! اسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سےشکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناۓ۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے میچ ایک اوور قبل ختم کردیا۔ پاکستان کی جانب سے ابتداء میں زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا لیکن وارنر اور مچل مارش نے پاکستان کو خوب پریشان رکھا اور تیز رفتاری سے رنز بناتے رہے۔

پاکستان کی جانب سے مشکل وقت میں گیند بازی کرتے ہوۓ شاداب خان نے اپنے چار اوورز کے سپیل میں چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے مچل مارش سمیت، سمتھ، وارنر اور میکسویل کو پویلین کی راہ دکھائ۔ شاداب نے اپنے چار اوورز میں صرف 26 رنز دیے۔

میتھیو ویڈ اور سٹوئنس نے زبردست شراکت داری قائم کرکے پاکستان کے ہاتھ سے میچ کھینچ لیا۔ میتھیو ویڈ کو زبردست میچ وننگ پرفارمنس دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *