پاکستان سے ہارنے کے بعد ہماری ٹیم کو بہت تکلیف ہوئی۔۔ اصغر افغان نے ورلڈ کپ کے بیچ میں ہی ریٹارمنٹ کیوں لے لی؟ جانیے انہوں نے کیا کہا

Asghar Afghan wipes a tear from his eye while speaking. Photo: Twitter

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے جاری ورلڈکپ میں اچانک ریٹائیرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اُنہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف افغانستان کے دوسرے میچ کے بعد کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئ جس کے بعد اصغر افغان نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔

اصغر افغان کا کہنا ہے کہ میں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جگہ چھوڑ کر اپنی ریٹائیرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جب اُن سے سوال کیا گیا کہ آپ افغانستان کرکٹ کو کیوں چھوڑ رہے ہیں تو اصغر افغان کا کہنا تھا کہ کئ لوگ مجھ سے یہ بات پوچھ رہے ہیں لیکن میں یہ بتانے سے قاصر ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ہمیں بہت دکھ ہوا کس کی وجہ سے میں نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔

واضح رہے اصغر افغان اپنی کپتانی میں افغانستان کو بہت سی اہم فتوحات دلوائ ہیں۔اصغر افغان 81.73 فیصد میچ وننگ کے ساتھ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *