بھارت کی پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی شکست! شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

IND vs NZ Live: Fans troll Virat Kohli & Co after pathetic show against NZ

پاکستان کے خلاف تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پاکستانی سابق کہتان شاہد آفریدی نے اپنا ردِعمل ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلے میچ میں دس وکٹوں سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم سے آٹھ وکٹوں سے ہار گئ۔

پاکستانی سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ کہا کہ اب کوئ معجزہ ہی بھارتی ٹیم کو جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچاۓ گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چونکہ بھارت کے ابھی تین میچز باقی ہیں اس کیے بھارت کے پاس سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک مزید بیرونی موقع موجود ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہوگا جب آپ دو بڑی ٹیموں کے خلاف میچ ہار گۓ ہو۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اب بھارت کے لیے سیمی فائنل تک کوالیفائ کرنا انتہائ مشکل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل دوسری ہار کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائ مشکل ہوگئ ہے۔ایونٹ میں بھارت کے ابھی بھی تین میچز باقی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *