ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت مقابلہ کون جیتے گا؟ محمد عامر نے بھارت کے حق میں پیشن گوئی کر دی

T20 World Cup 2021: India or Pakistan? Mohammad Amir predicts winner of the  high-octane clash | CricketTimes.com

قومی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے لیکن پاکستان اور بھارت کا مقابلہ40/60 ہوگا۔

انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 60 فیصد دینے کی وجہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈیشنز کو اس وقت ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

قومی سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ پریشر والا ہے، جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا کل شام سات بجے دوبیئ میں کھیلا جاۓ گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *