ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: پریکٹس میچ میں بابر اور رضوان 150 کا ہدف حاصل کرنے میں نا کام، 15 اوور میں کتنے رنز بنائے؟

پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے تیاریاں اب باقاعدہ طور پر شروع ہوچکی ہیں – پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار اور سوموار کو ٹریننگ سیشن کیا اور کل منگل کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے لاہور میں ایک سناریو بیسڈ میچ کھیلا۔

یہاں واضح رہے کہ سناریوبیسڈ میچ میں بلے بازوں کو ایک فرضی ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ آپ نے اتنے اوورز میں اتنا اسکور کرنا ہے۔ ایسے ہی بالعز کو بھی ہدف دیا جاتا ہے۔

میچ میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ اور حیدر علی کو 15 اوورز میں 150 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ جواب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر یہ سکور کرنے میں ناکام ہوگیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے سست آغاز کی وجہ سے وہ ٹارگٹ پورا نہ کرسکے۔

چونکہ ورلڈکپ میں ٹاپ کلاس ٹیمیں موجود ہیں اس لیے ہمیں اوپننگ میں کسی ہارڈ ہٹر کی ضرورت ہے تاکہ ہم مخالف ٹیم کو شروعات میں ہی قابو میں رکھ سکیں۔ لیکن پاکستان بورڈ کی جانب سے اِن فارم ہارڈ ہٹر شرجیل خان کو سلیکٹ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا مقابلہ روایتی خریف بھارت سے 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *