آئی پی ایل کے مہنگے ترین بولر ساؤتھ آفریقہ کے نوکیا کو آصف علی نے دھو ڈالا! شائقین آصف علی کی اننگز دیکھ کر حیران

Image

ورلڈکپ میچز سے قبل آئ سی سی کی جانب سے ٹاپ 8 ٹیموں کو دو دو وارم اپ میچز کھلاۓ گۓ۔

پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریکا کے خلاف کھیلا گیا۔

دوسرے وارم اپ میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے شدید تنقید کا شکار آصف علی نے آئ پی ایل کے مہنگے ترین بالر کو دھو ڈالا۔ آصف علی جن کی شمولیت کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، آج اُنہیں نے مشکل وقت میں بہترین اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوۓ یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک قابل بلے باز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی اُس وقت بلے بازی کے لیے آۓ جب پاکستان کے 114 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ آصف علی نے اپنی تیز ترین بلے بازی سے پاکستان کا سکور اور رن ریٹ بہتر کیا۔ آصف علی نے صرف 18 گیندوں پر 32 رنز بناۓ جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *